1993 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکے کی طرح سیریل بلاسٹ کے آر ڈر دئے گئے ہیں ،انٹیلی جینس کا دعویٰ
نئی دہلی، ۷؍جون: (بی این ایس) نئی دہلی انڈیا کا سب سے زیادہ مطلوب مجرم اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم دہلی میں ٹیرر اٹیک کی سازش کر رہا ہے۔منگل کو ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیاہے کہ داؤد پاکستان میں ہی پوشیدہ ہے۔ اس نے اپنے کارندوں کو دہلی میں سیریل بلاسٹ کرنے کا آرڈر دیا هے۔ پلاٹ کی سنجیدگی کا سٹائل اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دھماکے 1993 میں ممبئی میں ہوئے حملے کی طرز پر کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، داؤد اب تک ہندوستان میں صرف جعلی كرنسي اور منشیات کی اسمگلنگ پر توجہ مرکوز کئے ہوا ہے لیکن اب اس نے اپنا رخ بدلتے ہوئے پورے ہندوستان میں سلسلہ وار بلاسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کےآفیشیلس نے کچھ میسیج پرائیوسی کے طور پر محفوظ رکھے ہیں ۔ ان کے مطابق، ڈی کمپنی نے ہندوستان میں کچھ لوگوں کو
ہائر کررہی ہے، ان لوگوں کو ہی دہلی میں سیریل بلاسٹس کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ماناجا رہا ہے کہ ڈی کمپنی نے مدھیہ پردیش کے اپنے کارندوں کو اس کے لئے ٹاسک دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ لوگ دہلی کی طرف اپنے قدم بھی بڑھا چکے ہیں۔ دہلی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی آفیشیلس نے کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ان سے ملی معلومات کی بنیاد پر داؤد کے کارندوں کو ٹریس کرنے کے لئے 24X7 کام کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں ان کے نشانے پر اندرا گاندھی نیشنل ایئر پورٹ، دہلی میٹرو، اسمبلی اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کو ٹارگٹ بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے حال ہی میں یہ کہا تھا کہ حکومت داؤد کو بھارت واپس لانے کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔ اور ایسا کہا جارہا ہے کہ داؤد آئی ایس آئی کی سرپرستی میں پاکستان میں ہی پوشیدہ ہے۔ لیکن پاکستان نے اس انڈرورلڈ ڈان کے ملک میں چھپے ہونے سے انکار کیا ہے۔